میری ننھی بیٹی پر ظلم ہوا ،امید کرتا ہوں ہمارے ساتھ انصاف ہو گا ،والد زینب مصطفی کمال

 
0
2418
لاہور جنوری 10(ٹی این ایس):پنجاب کے علاقے قصور میں 7سالہ بچی زینب جس کو درندہ حس لوگوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔ننھی زینب کے والدین اس وقت عمرہ کے لئے سعودی عرب میں ہیں جو اس وقت انتہائی رنجیدہ ہیں ،ننھی زینب کے والد مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ میری زینب ہماری پیاری بچی تھی میں دکھی ہوں امید کرتا ہوں کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے گا اور ظالموں کوسخت سے سخت سزا دی جائے گی اور ان کو جلد پکڑا جائے گا ۔ یاد رہے کہ بچی کے والدین عمرہ کے لئے سعودی عرب میں ہونے کے باعث ننھی زینب کی نماز جنازہ میں نہیں پہنچ سکے۔ طاہر القادری نے نماز جنازہ کی امامت کی۔