بھارتی قابض افواج کا جبر کشمیریوں کے جرات مندانہ جذبے کو کبھی نہیں دبا سکتا ٗآرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ 

 
0
319

راولپنڈی ،فروری 05(ٹی این ایس): پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج کا جبر کشمیریوں کے جرات مندانہ جذبے کو کبھی نہیں دبا سکتا ٗآزمائشوں کے باوجود ان کی جدو جہد انشاء اللہ کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہاکہ بھارتی قابض افواج کا جبر کشمیریوں کے جرات مندانہ جذبے کو کبھی نہیں دبا سکتا جو بجاطورپر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق استصواب رائے کیلئے عالمی برادری کے بیدار ہونے کے منتظر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کی جدو جہدآزمائشوں کے باوجود انشاء اللہ کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔