ساہیوال سے کراچی جانے والی مال گاڑی ٹرین کی پڈعیدن ریلوے سٹیشن پرایک بوگی پٹری سے اتر گئی

 
0
643

نوشہروفیروز، جنوری 05 (ٹی این ایس): پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر کوئلہ بردار گڈزٹرین کی بوگیوں کے دھماکے سے ٹرالی اسپرنگ ٹوٹ گئے جس کے باعث تیز رفتار ٹرین کی ایک بوگی ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر 2کی دیوار کو توڑ کر پٹری سے اترگئی جس سے پلیٹ فارم کی 600فٹ سے زائد دیوار ٹوٹ گئی۔

مال گاڑی کی بوگی پلیٹ فارم نمبر2کی دیوار کو توڑ کر ٹریک سے اتر گئی اور اسٹیشن پر بھیٹے مسافر معززانہ طور پر بچ گئے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ھوا ۔حادثہ کے باعث ڈاون ریلوے ٹریک کئی گھنٹہ بلاک ہوگیا جبکہ ،روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کرلی گئی ہے ۔ریلوے ذرایع کے مطابق ٹریک تقریبا 7 گھنٹہ بعد ٹریک بحال کردی گئی۔