سانگھڑ پولیس کی کارروائی، جعلی نوٹ بنانے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار

 
0
253

سانگھڑ، جنوری 06 (ٹی این ایس): سانگھڑ پولیس کی کاروائی جعلی نوٹ بنانے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار، ڈائی کیمیکل، جعلی نوٹ اور کورے کاغذ کی بڑی مقدار اور اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ را عارف کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے سلسلے میں سرہاری پولیس نے دوران چیکنگ دو مشکوک افراد کو روکا اور تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے جعلی نوٹ بنانے کی ڈائی، کیمیکل، جعلی نوٹ اور کورے کاغز برآمد ہوئے اس کے علاوہ ان سے دو ٹی ٹی پسٹل بھی برآمد ہوئے دونوں ملزمان ظفر اقبال آرائیں ٹنڈوآدم اور علی اختر پالاری نوری آباد سے تعلق رکھتے ہیں ملزمان کو گرفتار کرکے ایف آئی آر نمبر 16،17/2018 درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔