آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مہنگائی مزید بڑھے گی، شوکت ترین

 
0
137

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ

آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے منی بجٹ دیا جارہا ہے ،آئی ایم ایف نے پیسے نہ دیئے تو دوست ممالک بھی نہیں دیں گے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہمارے پاس 3 بلین ڈالرزسے بھی کم کے ذخائر ہیں اور آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مہنگائی مزید بڑھے گی جبکہ بجٹ میں11 فیصد مہنگائی کا کہا گیا تھا لیکن مہنگائی27 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ہمارے گردشی قرضے میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے گیس، بجلی اورپٹرول کی قیمتیں بڑھانے پڑیں گی،پی ڈی ایم والوں نےہمارےدورمیں بہت واویلا مچایا، آدھا نقصان مفتاح اسماعیل اورآدھا اسحاق ڈار نے کیا، ڈالرمہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہوتی ہے۔