ترکیہ ، شام زلزلہ ، اموات کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

 
0
80

ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے باعث اموات کی تعداد 21 ہزار

سے تجاوز کرگئی۔تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور شام زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہزارسے تجاوز کرگئی ،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے اور ہزاروں شہری بھی زخمی ہیں۔ترک حکام کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 17ہزار 134 ہوگئی ہے جبکہ زلزلے سے اسپتالوں اوراسکولوں سمیت 7 ہزارعمارتیں منہدم ہوگئیں ہیں، ترکیہ اور شام میں زلزلے سے71ہزار866 سےزائد زخمی ہیں۔ترکی اور شام کے کئی شہروں میں ہزاروں عمارتیں منہدم ہو گئیں، اسپتال اور اسکول تباہ ہو گئے اور ہزاروں لوگ بے گھرہوگئے۔ ترک صدر اردگان کے مطابق یہ 1939 کے بعد ملک میں آنے والا شدید ترین زلزلہ ہے۔غازیانتپ اور احاطہ ایئر پورٹ کے رن وے پر دراڑیں پڑ گئی ہیں، جس کے بعد پروازیں معطل کر دی گئی ہیں، بہت سی سڑکیں بھی تباہ ہوگئی ہیں، منگل کے روز حکام نے ہدایات جاری کیں کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں جانے والے کاریں لے کر نہ جائیں۔سخت سردی میں بھی امدادی کاروائیاں جاری ہیں، ملبے تلے مدفون کئی افراد کو نکالا جاچکا ہے جبکہ دیگر کو نکالنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کی جا رہی ہیں،امدادی کارکن پورے خطے میں رات بھر اور صبح تک زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف رہے، لوگ ملبے کے ڈھیروں پر پریشانی کے عالم میں منتظر بیٹھے رہے کہ شاید ان کے دوست اور رشتہ دار زندہ مل جائیں گے۔