بابر اعظم نے  کم  اننگز میں زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ  بنا ڈالا

 
0
4531

ابوظہبی 16 اکتوبر(ٹی این ایس)  : قومی  ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں کم ترین اننگز میں 7 سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ بنا ڈالاہے۔

  23سالہ بابر اعظم نے  سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں اپنی کیرئیر کی ساتویں سنچری  سکور کی جس کیلئے انہوں نے صرف  33 اننگز کا سہارا لیا۔

اس سے قبل  کم ترین اننگز میں سات  سنچریوں کا ریکارڈ  جنوبی افریقہ کے بیٹسمین ہاشم آملہ کے پاس تھا  جنہوں نے  41 اننگز میں سات سنچریاں اسکور کی تھیں۔  پاکستان کے  ظہیر عباس  نے 42 ،جنوبی افریقی وکٹ کیپر کونٹن ڈی کوک نے 50 ،گیری کرسٹن اور سلمان بٹ نے 52،52 اننگز میں 7 سنچریاں بنانے کا  اعزاز حاصل کیا ہے۔بابر اعظم نے سنچری سکور کرکے کرکٹ کا 46 سالہ  تاریخ بدل ڈالی۔