عامر خطر ناک ترین باؤلر ہیں جن سے ڈر لگتا ہے ، ویرات کوہلی

 
0
593

نئی دہلی ،اکتوبر16 (ٹی این ایس): عالمی شہرت یافتہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے کہا  ہےکہ پاکستان کے محمد عامر خطرناک ترین باؤلر ہیں جنکو کھیلتے ہوئے ڈر لگتا ہے ۔

ایک ٹی وی شو کے دوران  میزبان اور معروف اداکار عامر خان  نے ویرات کوہلی سے سوال کیا کہ آپ خود تو  ایک بہترین بلے باز ہیں لیکن کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپکو کسی باؤلر سے ڈر لگا ہو کہ اسے کھیلنا بہت مشکل کام ہے؟ اس پر ویرات کوہلی نے کہا کہ حالیہ وقتوں میں جن باؤلرز کو میں کھیلا ہوں میں ان میں محمد عامر ایک ایسے باؤلر ہیں جو دنیا کے بہترین دو تین باؤلروں میں شامل ہیں ۔ویرات کے مطابق عامر ایک ایسے باؤلر ہیں جنکا سامنا کرتے ہوئے آپکو ایک ہی انداز اختیار کرنا پڑتا ہے نہیں تو آپ محمد عامر کا شکار ہو سکتے ہیں ۔