ابوظہبی پولیس نے 3.6 ملین مالیت کی منشیات پکڑ یں اور پانچ افراد گرفتار

 
0
429

 

ابوظہبی ،اکتو بر16(ٹی این ایس): ابوظہبی پولیس نے 5 افراد کو انسے 3.6 ملین کی منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔ ابوظہبی پولیس نے اتوار کے روز مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ منشیات دو مختلف چھاپوں کے دوران ضبط کیں ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ انھیں انکے مخبروں کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ شہر میں نوجوانوں کو منشات کا عادی بنانے کے لیے ڈیلرز سرگرم ہیں۔ جس پر پولیس نے فورا ایکشن لیا اور ان پانچ لوگوں کو دو مختلف چھاپوں میں گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں 2 عرب شہری بھی شامل ہیں۔