پاکستان اور انڈونیشیا کی دو طرفہ تجارت میں 229 فیصد اضافہ

 
0
424

اسلام آباد فروری 6 (ٹی این ایس) پاکستان بزنس کونسل نے کہا ہے کہ گذشتہ 7 سال کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کی دو طرفہ تجارت میں 229 فیصد اضافہ ہوا۔پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2010 ء میں پاکستان اور انڈونیشیا کی باہمی تجارت 70 کروڑ ڈالر تھی جو سال 2016ء کے اختتام پر 2.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔کونسل کے مطابق اس طرح 7 سال کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کی باہمی تجارت میں 229 فیصد یعنی 1.6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔