وقت ثابت کریگا کہ انتقامی کارروائی ہورہی ہے ٗ تمام مقدمات کا سامنا کر ینگے ٗنوازشریف

 
0
656

اسلام آباد فروری 6 (ٹی این ایس) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ وقت ثابت کریگا کہ انتقامی کارروائی ہورہی ہے ٗ تمام مقدمات کا سامنا کر ینگے ٗمیرے نہیں ملکی ترقی کے خلاف سازش ہورہی ہے ٗ عوامی عدالت نے میری نا اہلی کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے ٗ عوامی مینڈیٹ کو چھیننے کا سلسلہ اب رکنا چاہیے۔منگل کو پنجاب ہاؤس میں وکلا ء اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی اور آئندہ بھی کریں گے ٗعوامی مینڈیٹ کو چھیننے کا سلسلہ اب رکنا چاہیے اور یہ میرے نہیں بلکہ ملکی ترقی کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا میرے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے، ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی، آئندہ بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وکلا سے ملاقات کے دوران احتساب عدالت میں پیشی اور قانونی نکات پر بات کی جبکہ اس موقع پر مریم نواز ٗامیر مقام اور آصف کرمانی بھی موجود تھے۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے نواز شریف کو پشاور اور مظفرآباد میں کامیاب جلسوں پر مبارکباد دی جس پر نواز شریف نے کہا کہ عوامی عدالت نے میری نااہلی کو مسترد کردیا ہے۔