میاں صاحب قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگائیں آپ کو معلوم ہے کہ کیوں نکالا ٗ علی محمد خان

 
0
391

اسلام آباد فروری 6 (ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگائیں آپ کو معلوم ہے کہ آپ کو کیوں نکالا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ انھیں کیوں نکالا ؟ آپ کو اس لیے نکالا کیوں کہ آپ کے پاس رسیدیں نہیں ہیں آپ رسیدیں لے آئیں آپ بحال ہو جائیں گے۔سینیٹ انتخابات کے حوالے سے رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ سینیٹ پاکستان کا ایوان بال ہے اور اس میں بکرا منڈی کی طرح بولیاں لگتی ہیں اور پی ٹی آئی اس کے خلاف ہے اور چاہتی ہے کہ یہ رواج ختم ہو۔