بلوچستان میں شدید سردی، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 10ہوگیا

 
0
1287

کوئٹہ فروری 6 (ٹی این ایس) وادی کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت بڑھ گئی ٗ درجہ حرار ت منفی 10 درجے ریکارڈ کیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد علاقوں میں سردی کی شدت منگل کو بھی برقرا ر رہی ٗ سرد ہوائیں چلتی رہیں ٗ ریکارڈ کئے گئے کم سے کم در جہ حرار ت کے مطابق کوئٹہ میں منفی10 ،قلات میں منفی7 ، دالبند ین میں منفی 3،ژوب اور سبی میں صفر ،پنجگور میں ایک، بارکھا ن3 اور گوادر میں 8 ، تربت اور خضدار میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے دور ا ن صوبے کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔کوئٹہ، قلات، دالبندین، زیارت اور ژوب سمیت متعد ا ضلا ع میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے ریکا رڈ کیا گیا۔