تائیوان میں زلزلے سے دو افراد ہلاک، 200 زخمی،مددکے لیے فوج طلب

 
0
371

تائی پے فروری 7(ٹی این ایس)تائیوان کے شہر ہولین میں 6.4کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم ازک دو افراد ہلاک اور200زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق گیارہ بج کر پچاس منٹ پر آیا اور اس کا مرکز تائیوان کے ساحل سے بیس کلو میٹر دور سمندر میں تھا،زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں تاہم حکومت نے مدد کے لیے فوج کو طلب کر لیا ۔زلزلے سے کثیر المنزلہ عمارتوں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ امدادی کارکن ایک کثیر المنزلہ ہوٹل کی عمارت میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوششیں کر رہے تھے، جو زلزلے سے ایک سمت جھک گئی تھی۔مارشل ہوٹل کی 10منزلہ عمارت کے گراونڈ فلور اور زیریں تہہ خانے میں کم از کم 3 اہلکار پھنس گئے جبکہ اب تک عمارت سے لگ بھگ 30 افراد کو زندہ نکال لیا گیا تاہم شہر میں ہائی ویز اور رابطہ پلوں کو شدید نقصان پہنچا اور وہ ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ۔