ایران کا یمنی بندرگاہوں پر کنٹرول کے لیے جدید راڈار فراہم کرنے کا انکشاف

 
0
729

واشنگٹن فروری 7(ٹی این ایس)امریکی بحریہ کے سابق افسرجیمزلیونز نے کہاہے کہ پاسداران انقلاب بحر احمر کے کنارے واقع یمن کی دو اہم بندرگاہوں باب المندب ، المخا اور الحدیدہ کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید راڈار فراہم کررہا ہے،اس کے علاوہ ایران کی طرف سے حوثیوں کو جدید میزائل مہیا کیے رہے ہیں۔ ان میں چینی ساختہ سی 820 نامی بحری جہاز شکن میزائل بھی مہیا کیے جا رہے ہیں۔امریکی بحریہ کے ایک سابق عہدیدار جیمز لیونز نے امریکی اخبار سے بات چیت میں کہاکی اایران ہرصورت میں یمن کی باب المندب بندرگاہ پر اپنا کنٹرل قائم کرنا چاہتا ہے۔ یہ بندرگاہ بحر احمر ، خلیج عدن اور بحر عرب کو ملاتی ہے۔ اسی طرح ایران کی جانب سے مصر کی نہر سویز پر کنٹرول کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ یہ دونوں عالمی بندرگاہیں بین الاقوامی جہاز رانی کے 10 فی صد کو کنٹرول کرتی ہیں۔ ان دونوں بندرگاہوں سے یومیہ کی بنیاد پرعالمی بحری جہاز گذرتے ہیں۔ ایران کی کوشش ہے کہ وہ باب المندب بندرگاہ، نہر سویز اور آبنائے ہرمز پر قبضہ کرکے عرب ممالک کے تیل بردار تمام جہازوں کو کنٹرول کرسکتا ہے۔امریکی بحریہ کے سابق افسرکا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب بحر احمر کے کنارے واقع یمن کی دو اہم بندرگاہوں باب المندب ، المخا اور الحدیدہ کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید راڈار فراہم کررہا ہے،اس کے علاوہ ایران کی طرف سے حوثیوں کو جدید میزائل مہیا کیے رہے ہیں۔ ان میں چینی ساختہ ’سی 820‘ نامی بحری جہاز شکن میزائل بھی مہیا کیے جا رہے ہیں۔