جازان میں حوثیوں کے خلاف سعودی فوج کی بھرپور کارروائی،سات جنگجوہلاک

 
0
332
Saudi border guards keep watch along the border with Yemen in the al-Khubah area in the southern Jizan province on October 3, 2017. The post in al-Khubah, a deserted village framed by barren mountain ridges, is one of several border guard bases the Huthi-rebels have targeted in cross-border raids since a Saudi-led coalition began its military intervention in Yemen in 2015. / AFP PHOTO / Fayez Nureldine

صنعاء فروری 7(ٹی این ایس)سعودی عرب کی جوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے یمن کے متصل ساحلی علاقے جازان میں یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف بھرپور کاررائی شروع کردی،ادھر حوثی شدت پسندوں نے پہاڑ کی چوٹی کوعبور کرکے سعودی عرب کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی مگر جوابی کارروائی میں سات حوثی ہلاک ہوگئے اور ان کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی فوج نے توپ خانے کی مدد سے سعودیہ کی سرحد کی دوسری جانب یمن کے جبل المنبہ میں حوثیوں کے قائم کردہ نئے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔سعودی عسکری حکام کے مطابق حوثی شدت پسندوں نے پہاڑ کی چوٹی کوعبور کرکے سعودی عرب کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی مگر جوابی کارروائی میں سات حوثی ہلاک ہوگئے اور ان کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔