جکارتہ12مئی (ٹی این ایس)انڈونیشی دارالحکومت جکارتہ میں اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مظاہرے میں ہزاروں شہری شریک ہوئے۔ شرکاء فلسطینی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ انڈونیشیا کے صدر جوکو وِدودو نے بھی فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس دسمبر میں یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یروشلم میں نئے امریکی سفارت خانے کا افتتاح چودہ مئی کو کیا جائے گا۔
Home
بین الاقوامی
امریکا امریکی سفاتخانے کی القدس منتقلی کے خلاف انڈونیشیامیں ہزاروں افراد کا مظاہرہ