بھارت ،بچہ اغوا کرنے کے شبے میں عمر رسیدہ خاتون کو مشتعل ہجوم نے ہلاک کر دیا

 
0
268

نئی دہلی12مئی (ٹی این ایس)جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو میں مشتعل ہجوم نے بچے اغوا کرنے والے کسی گروپ سے تعلق کے شبے میں ایک پینسٹھ سالہ خاتون کو تشدد کرتے ہوئے ہلاک کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے اس افسوسناک واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں کم از کم دو درجن افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون ایک موٹر کار میں سفر کرنے کے دوران ایک مندر کے قریب رک کر، دعا کے بعد بچوں میں چاکلیٹ تقسیم کر رہی تھی کہ اس دوران مشتعل افراد کا مجمع اکٹھا ہو گیا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کسی بچے کو اغوا نہیں کیا گیا ہے۔