مشال خان قتل کیس :ایک ملزم کو سزائے موت،پانچ کو 25-25 سال کی قید

 
0
401

ہری پور فروری 7(ٹی این ایس)انسداد دہشتگردی عدالت نے مشال خان قتل کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت ،پانچ کو 25 ،25 سال قیدکی سزادی اور 26 کوشک کا فائدہ دے کر رہا کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق مشال قتل کیس میں گرفتار 58 ملزموں کوسنٹرل جیل ہری پور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج فضل سبحان کے سامنے پیش کیا گیا۔اے ٹی سی کے جج فضل سبحان نے ایک ملزم کو سزائے موت اور پانچ کو 25-25 سال قیدکی سزا سنائی۔اس موقع پر ہری پور کی سینٹرل جیل میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اورجیل کے اطراف سیکیورٹی کےلئے پاک فوج کے دستے تعینات تھے۔عدالت پانچ پانچ ملزموں کو بلا کر سزا سنا رہی ہے۔کل 58 ملزموں میں سے 26 کو شک کا فائدہ دے کر رہا کردیا گیا۔واضح رہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں گذشتہ برس 13 اپریل کو جرنلزم کے 23 سالہ طالب علم مشال خان کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر دیا تھا۔