غیر قانونی قبضہ و ناجائز تعمیرات ضلعی انتظامیہ ایم سی آئی نے ڈائمنڈ کرکٹ کلب سیل کر دیا

 
0
336

اسلام آباد 17 مئی 2020 (ٹی ا ین ایس): میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن‘ غیر قانونی اور قبضے کی زمینوں پر قائم کرکٹ اکیڈمیوں کی بھی شامت آگئی-اسلام آبادکے نائنتھ ایونیو پر قائم غیر قانون کرکٹ اکیڈمی کو سیل کردیا تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے بارہا غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کے نوٹسسز پر عمل درآمد نہ کرنے ڈائمنڈ کرکٹ کلب کو سیل کردیا ہے ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایڈ وائزر شکیل شیخ نے انتظامیہ کو بلیک میل کرکے1992-93میں ڈائمنڈ کرکٹ کلب کے قبضہ جمانے کے بعد نائنتھ ایونیو میں گرین بیلٹ پر قبضہ کرکے عرصہ دراز سے اکیڈمی قائم کر رکھی تھی جہاں نوجوانوں سے ماہانہ فیسوں اور تحفوں کی مد میں کروڑ وں روپے کی لوٹ مار کی گئی ذرائع نے بتایا ڈائمنڈ کرکٹ کلب پر قابض گروہ شکیل شیخ کی سرپرستی میں نوجوانوں کو قومی کرکٹ ٹیم میں منتخب کرانے کا جھانسہ دے کر بھی لوٹ مار میں مصروف تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈائمنڈ کرکٹ کلب پر طویل عرصے سے قابض گروہ کو وفاقی دارلحکومت کے طاقت ور گروہ کی پشت پناہی بھی حاصل ہے- قابض گروہ ذاتی پسند وناپسند کی بنیاد پر نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کرتے تھے- کلب پر قابض گروہ نے گزشتہ سالوں میں ڈائمنڈ کرکٹ کلب سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے لوٹے-ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے بارہا غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کے نوٹسسز پر عمل درآمد نہ کرنے پر گزشتہ روز ڈائمنڈ کرکٹ کلب کو سیل کردیا ہے- انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اکیڈمی کو تین دن میں مسمار کردیا جائے گا ادھر ڈائمنڈ کرکٹ کلب کو سیل کرنے پر شہریوں اور نوجوانوں نے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا قبضے کی زمینوں پر قائم غیر قانونی کرکٹ اکیڈمیوں کے خلاف کارروائی سے نہ صرف قبضہ مافیا کی حوصلہ شکنی ہوگی بلکہ اسلام آباد میں حقیقی معنوں میں کرکٹ کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی-