نیو ٹاؤن کے علاقہ میں غفلت لاپرواہی سے موٹر سائیکلنگ کرنے والوں کی ٹریفک پولیس سے مزاحمت کا معاملہ، موٹر سائیکل سواروں اور ٹریفک اہلکاروں کے مابین ہاتھا پائی پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا نوٹس تینوں ٹریفک اہلکار معطل

 
0
1100

راولپنڈی 16 مئی 2020 (ٹی این ایس): نیو ٹاؤن کے علاقہ میں غفلت لاپرواہی سے موٹر سائیکلنگ کرنے والوں کی ٹریفک پولیس سے مزاحمت کا معاملہ، موٹر سائیکل سواروں اور ٹریفک اہلکاروں کے مابین ہاتھا پائی پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا نوٹس تینوں ٹریفک اہلکار سید ارسلان، مدثر شاہ اور سید شمریز معطل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو معاملہ کی انکوائری کا حکم ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ پر روکا جس پر انہوں نے ٹریفک پولیس سے مزاحمت کی، پولیس سے مزاحمت کا مقدمہ تھانہ نیوٹاؤن میں سید فیصل، سید سعد، سید جنید اور ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا، تینوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ابتدائ تفتیش میں تینوں گرفتار افراد نے ٹریفک اہلکاران کے خلاف تشدد کا الزام لگایا، جس پر تینوں گرفتار افراد کا بھی میڈیکل کروایا جا رہا ہے، ٹریفک اہلکاروں اور موٹر سائیکل سواروں کی میڈیکل رپورٹ آنے پر آئیندہ کاروائی عمل میں لائ جاۓ گی، معاملہ کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاران کو معطل کیا گیا ہے، مری روڈ پر ون ویلنگ کو روکنے میں ٹریفک پولیس نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے، خصوصاً ماہ رمضان کے دوران ٹریفک پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے، ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت اور دست و گریبان ہونا ناقابل برداشت ہے تاہم ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے نظم و ضبط اور تحمل کا مظاہرہ بھی ضروری ہے، شہریوں پر تشدد راولپنڈی پولیس کی پالیسی کے خلاف ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جاۓ گا