ڈی سی چکوال کی ہدایت پر شہر کے 11 میڈیکل سٹوروں پر چھاپہ

 
0
11473

چکوال 17 مئی 2020 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعادت علی خان کی سربراہی میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ جلال ربانی ،ڈرگ انسپکٹر اور ڈی ڈی ایچ او نے ضلع چکوال کے گیارہ میڈیکل سٹور پر ریڈ کیا اور ان کو سیل اور چالان کیا پچھلے 3 دنوں میں 30 انسپکسن کیے گئے اور جن میڈیکل اسٹورز کو سیل اور چالان کیا گیا ان کی تفصیل اس طرح سے ہے۔ گرین فارمیسی چکوال، فاروق میڈیکل سٹور، اقبال اینڈ سنز میڈیکل اسٹور، حرمین میڈیکل،ہیلتھ ہوم اسٹور ، الشفاء کلینک تھوہامحرم خان، احمد میڈیکل اسٹور بلال آباد، ہجویری میڈیکل سٹور کلرکہار، عوامی میڈیکل، سٹور چوآ سیدن شاہ اور حیدر میڈیکل سٹور چوآسیدن شاہ کو سیل کیا گیا ہے۔