تنگوانی 18 مئی 2020 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی نے آفس میں سیف ھائوس کے بارے میں بلائے گئے اجلاس میں جائزہ لیا گیا ہے ۔ جس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں قائم سیف ہاوس کے مسائل اور ان کے حل کرنے کے مطلق سوشل ویلفئر کے عملداروں سے بریف لیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کندھ کوٹ ضلع بھر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دی جائے انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنی اپنی رائے دیں تاکہ سیف ھاوس کو جلد سے جلد فعال بنایا جائے ۔ اس موقع اجلاس میں ضلع بھر کے تمام متعلقہ عملداروں ایسیز اینجیئوز اور انفارمیشن افسران سمیت دیگر عملداروں نے شرکت کی ۔