کرم پور میں ناپر کوٹ پولیس کے زیادتیوں کے خلاف علاقہ مکینوں سمیت چاچڑ برادری کا احتجاج

 
0
467

تنگوانی 22 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): کرم پور میں ناپر کوٹ پولیس کے زیادتیوں کے خلاف علاقہ مکینوں سمیت چاچڑ برادری کا احتجاج شکارپور انڈس ہائی وے پر دھرنا روڈ بلاک ۔ مسافروں کو پریشانی کا سامنہ ۔ ناپر کوٹ پولیس کی جانب سے ہوٹل مالک عبدالجبار چاچڑ کو بلاجواز گرفتار کرنے کے خلاف چاچڑ برادری کے سویں کی تعداد میں لوگوں نے دیدار چاچڑ عبدالرزاق چاچڑ ۔ ایڈوکیٹ احمد علی چاچڑ اور دیگر کی قیادت میں کرم پور لاڑو اسٹاپ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کر کے انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہوٹل مالک عبدالجبار کو پولیس نے بلا جواز گرفتار کر لیا ہے اور ان سے رشوت طلب کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ گرفتار ہوٹل مالک کو بنا دیر آزاد کیا جائے دیگر صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے جبکہ احتجاجی مظاہرے اور انڈس ہائی وے پر دھرنے کے باعث ایک گھنٹے تک روڈ بلاک رہا جس کے باعث روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تاہم ایس ایچ او ناپرکوٹ اور مظاہرین کے مذاکرات کے دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین کشیدگی ہوا ۔ تاہم پولیس کی جانب سے گرفتار ہوٹل مالک کی آزادی کی یقین دہانی پر مظاہرین نے روڈ کھول دی اور ٹریفک کی آمدورفت بحال کردیا ۔