تنگوانی کچے آپریشن میں اہم کردار ادا کرنے والے ایس ایچ او غازی غلام قادر جتوئی کو لوگ نے عوامی ہیرو قرار دے دیا

 
0
228

تنگوانی 22 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): تنگوانی کچے آپریشن میں اہم کردار ادا کرنے والے ایس ایچ او غازی غلام قادر جتوئی کو لوگ نے عوامی ہیرو قرار دے دیا ۔ایس ایچ او غازی غلام قادر جتوئی نے کئی بار زخمی ہونے کے باوجود کچے میں امن قائم کرنے کے لیے کردار ادا کیا ۔ درانی مہر ۔ جگن ۔ لیسوڑا چیک پوسٹ اور دیگر مقامات پر ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد ان کی رٹ کو ختم کر دیا ۔ دورانے پولیس آپریشن ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران غازی غلام قادر جتوئی کو سینے ہاتھ اور چہرے پر گولیاں لگیں ۔ تاہم وہ علاج کرانے کے بعد دوبارہ کچے کے علاقے میں تعینات ہو کر ڈاکو کا خاتمہ کیا ۔ایس ایس پی امجد شیخ سمیت ڈی آئی جی لاڑکا اور آئی جی سندھ کے جانب سے غازی غلام قادر جتوئی کو انعامات اور اعزازات سے نوازا بھی گیا ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ غلام قادر جتوئی کی تقرری کے بعد کچے میں ڈاکوں کا خاتمہ ہوا ہے جس میں ڈاکوں کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار غازی غلام قادر جتوئی کا ہے ۔ خوبصورت اخلاق کے مالک ایس ایچ او کرم پور غازی غلام قادر جتوئی کو لوگ عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی حدود پر مقرری کے بعد لوگ خوشی کا اظہار کرتے ہیں ۔ ایس ایچ او غازی غلام قادر جتوئی کا کہنا ہے کہ ڈاکوں کو ختم کر کے علاقے میں امن قائم کرانا میرا اہم مشن رہا ہےامن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے میں نے اپنے تمام تر وسائل استعمال کئے ہیں ۔ ایس ایچ او غلام قادر جتوئی نے بتایا کہ ایس ایس پی امجد شیخ کی قیادت میں کچے میں امن قائم کرنے کے لیے اقدامات کر کے ڈاکوں کا خاتمہ کیا جا چکا ہے ۔ انہونے کہا کہ بہترین آفیسر امجد شیخ کے احکامات پر ڈاکو سے مقابلے کیے اور ان کا خاتمہ کیا ۔ جس کے باعث آج کچی میں امن برقرار ہے ۔ ایس ایچ او غلام قادر جتوئی نے بتایا کہ اگر پولیس میں سیاسی اثر رسوخ نہ ہو تو پولیس بہتر سے بہتر کام کر سکتا ہے اور علاقی اور شہروں میں امن برقرار رکھنے کے لئے وہ بہتر کام کر سکتے ہیں ۔