سڑکوں پر شہریوں کی حفاظت کے لئے حفاظتی نظام زیادہ سے زیادہ بہتر بنایا جائے، وزیرِ اعظم کی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کو  ہدایت

 
0
352

اسلام آباد،فروری  08  (ٹی این ایس): وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے این ایچ او کو سڑکوں پر شہریوں کی حفاظت کے لئے حفاظتی نظام کے زیادہ سے زیادہ فروغ اور اسے یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے، ان کا کہناتھا کہ شہریوں کی جان کی حفاظت کے لئے تما م وسائل اور حفاظتی تدابیر کو بروئے کار لایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس سے متعلق اجلاس ہوا ، اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور ادارے کو مزید پیشہ وارانہ اور پرعزم فورس بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔اجلاس کے دوران انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے وزیراعظم کو محکمہ کی مجموعی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔مواصلات کے وزیرمملکت جنید انور چوہدری اور دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔