چینی کمپنی کابھارت میں اپنی سولر سل اور ماڈیول پیداوار کو توسیع دینے کیلئے 309ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

 
0
442

بیجنگ،فروری  08  (ٹی این ایس): چین کی شمسی توانائی کی مصنوعات تیار کرنے والے کمپنی لونگی گرین انرجی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹیڈ نے بھارت میں اپنی سولر سل اور ماڈیول پیداوار کو توسیع دینے کیلئے 309ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام بھارتی ریگولیٹر کے چین سے سولر پاور مینوفکچرلز پر 70فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز پر غور کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔بیرونے ملک زیادہ محصول کے پیش نظر چینی سولر پینل مینوفکچرلز مقامی طور پر فیکڑیاں قائم کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔گزشتہ ہفتے نیویارک سٹاکس ایکسچینج کی فہرست میں شامل ایک چینی سولر فرم جن کو سولر ہولڈنگ کمپنی لمیٹیڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی طرف سے درآمدی سولر پینلوں پر30 فیصد سے زائد محصول نافز کرنے کے بعد امریکہ میں ایک جدید سولر مینو فکچرنگ فیکڑی قائم کرنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ چین 2017کے پہلے 9ماہ کے دوران بھارت کو سولر ماڈولز اور سلز کا سب سے بڑا برآمد کنندگان رہا جو کہ بھارت کی مجموعی سولر درآمدات کا 2.9بلین امریکی ڈالر رہااور تمام درآمدات کا 88فیصد ہے۔