روس کی یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی، تمام یورپی سٹاک مارکیٹس مندی کا شکار ہو گئیں

 
0
362

لندن 24 فروری 2022 (ٹی این ایس): روس کی یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کے شروع ہونے کے بعد جمعرات کو تمام یورپی سٹاک مارکیٹس مندی کا شکار ہو گئیں۔

برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای انڈکس کا آغاز 176 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7,303,پر ،جرمنی کا ڈی اے ایکس انڈکس526 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 14,092 سے اور فرانس کا سی اے سی 40 انڈکس 229 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6,551 سے اور اٹلی کا ایس ٹی ایس ای ایم آئی بی انڈکس 921 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 25,017,کی سطح سے شروع ہوا ۔