جھانوی کپور کی فوٹو شوٹ کروانے کی خواہش پر سری دیوی بھڑک گئیں

 
0
1667

ممبئی فروری8(ٹی این ایس) سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور بالی وڈ مین انٹری دینے والی ہیں اور فیشن شو کے دوران جب صاحبزادی نے اکیلے فوٹو شوٹ کرانے کی خواہش ظاہر کی تو ماضی کی اداکارہ ماں نے سب کے سامنے جھاڑ پلادی۔جھانوی کپور دینے جارہی ہیں بالی وڈ میں انٹری شاہد کپور کے چھوٹے بھائی کی ہیروئن بن کر اور والدہ سری دیوی ابھی سے ان کی تربیت ایسے کررہی ہیں کہ جیسے وہ ہو کوئی سپر اسٹار۔ ممبئی میں فیشن شو کے دوران اماں جی بیٹیا رانی کے ساتھ ریمپ پر جلوہ افروز ہوئیں جھانوی کو ایک طرف کیا اور خود پوز پر پوز بنانے لگیں۔اب ایسے میں میڈیا نے جھانوی کے سلو شوٹ کی خواہش کا اظہار کیا تو سری دیوی نے دو ٹوک لفظوں میں ان کی اس خواہش کا گلا گھونٹ دیا۔ بے چاری جھانوی میڈیا سے سوری کرتے ہوئے ماں کے حکم پر بس مایوس مایوس اور ناکام ان کے سنگ آگے بڑھ گئیں۔