نواز شریف نے احتساب عدالت کا 2 فروری کا حکم نامہ چیلنج کردیا

 
0
360

اسلام آباد فروری 8(ٹی این ایس)سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کا 2 فروری کا حکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ جمعرات کو سابق وزیراعظم نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے 2 غیر ملکی گواہوں کا بیان ریکارڈ کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔درخواست میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے بھی غیرملکی گواہوں کے بیان ویڈیو لنک کے ذریعے قلمبند کرنے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 2 فروری کو استغاثہ کے غیر ملکی گواہ رابرٹ ریڈلی اور اختر راجہ کا بیان بذریعہ ویڈیو لنک قلمبند کرنے کی نیب کی درخواست منظور کی تھی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظہر عباسی کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران 2 غیر ملکیوں رابرٹ ریڈلی اور اختر راجہ کا بیان لیا گیا تاہم دونوں گواہ امن و امان کی صورتحال کے باعث پاکستان آنے سے انکاری خبر