وزیراعظم سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات،فاٹا کو قومی دھارے میں شمولیت پر تبادلہ خیال

 
0
457

اسلام آباد اکتوبر 12(ٹی این ایس)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات،صوبے کی مجموعی صورتحال اور فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی سے گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال سمیت فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال اور خیبرپختونخواہ کے عوام کی بہتری سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنماؤں نے خیبرپختونخواہ میں مسلم لیگ(ن) کو مزید فعال بنانے پر بھی اتفاق کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا سے انضمام کے وعدے پر قائم اور پرعزم ہیں اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے اور فاٹا کے عوام کے تمام مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔