پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے درخت کو اپنا خون دیکر تناور درخت بنا یا ،ہر سازش کا مقابلہ کرینگے‘ قمر زمان کائرہ

 
0
282

اوکاڑہ کینٹ 8 فروری( ٹی این ایس)پیپلزپارٹی وسطی پنجا ب کے صدر قمر زمان کا ئرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے درخت کو اپنا خون دیکر تناور درخت بنا یا ہے اس کیخلاف ہونیوالی ہر سازش کا بھی مقابلہ کریں گے ۔اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے پی وائی او کے ایڈیشنل سیکڑٹری جنرل پنجاب محمد آصف خان بلوچ پی پی پی کے ضلعی صدر چوہد ری سجاد الحسن اور ملک شاہد سلیم نو نار ی،رانا شکیل احمد سلہریا ایڈوکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو لٹیرہ کہنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام اور جمہوریت کا ساتھ دیا ڈکٹیٹر کی گود میں پلنے والے کیا جا نے جمہوریت کیا ہے ۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مو جودہ کرپٹ حکمرانوں نے بیرونِ ملک سے اتنا ورضہ لے لیا کہ آنے والی نسلوں کو بھی مقروض کر دیا ہے اِن کو صرف اپنی دولت سے پیار ہے عوام سے نہیں ،شہباز شریف کچھ بھی کر لیں نواز شریف انہیں کبھی بھی وزیر اعظم نہیں بننے دیں گے ،یہ دونوں بھا ئی عوام سے اچھا اور بھونڈا کھیل کھیل رہے ہیں یہ ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے جمہوریت کے درخت کو اپنا خون دیکر تناور درخت بنا یا ہے ان کی حکومت اور ڈکٹیٹروں سے پالیمنٹ کو بچانا پی پی پی کا ہی کا م تھا یہ لوگ احسان فراموش ہیں یہ جس تھا لی میں کھا تے ہیں اُس میں ہی تھوکتے ہیں ۔