خادم اعلی پنجاب کے تخت تلےہوا کی بیٹی گزشتہ ایک ہفتہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

 
0
354

لاہور فروری 10(ٹی این ایس) صحت کی سہولیات بنیادی انسانی حقوق میں سے ہی ایک تصور کی جاتی ہے شہری کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کسی بھی ریاست کا بنیادی فریضہ مانا جاتا ہے۔حالیہ دنوں میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی لاہور موجودگی اور صحت سمیت اہم سوموٹو کیسز کی سماعت کے دوران لاہور کے جنرل ہاسپٹل میں درد ناک واقعہ سامنے آگیا ،شہری عبدالشکور نے آج شام پانچ بجے جنرل ہاسپٹل کے لیبر روم کے سامنے خودسوزی کا اعلان کر دیا،عبدالشکور نے ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسکی اہلیہ سعدیہ عبدالشکور جنرل ہاسپٹل میں زیر علاج ہے جہاں ایک ہفتہ پہلے ڈاکٹرز نے بتایا کہ سعدیہ کا پیدا ہونے والا بچہ ماں کے پیٹ میں ہی دم توڑ چکا ہے جس کا آپریشن ضروری ہے لیکن ایک ہفتے گزرنے کے باوجود سعدیہ کا آپریشن نہیں کیا جا سکا ، زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا سعدیہ کے شوہر عبدالشکور کا کہنا ہے کہ تخت لاہور میں صحت کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں اگر خادم اعلی پنجاب نے اس واقعہ میں ملوث ہاسپٹل انتظامیہ کے خلاف ایکشن نہ لیا تو وہ آج شام پانچ بجے خود سوزی کر لے گا۔