سعودیہ کے تعاون سے بندرگاہوں کو فعال بنا رہے ہیں،یمنی وزیرشاہرات 

 
0
364

صنعاء فروری 12 (ٹی این ایس)یمن کے وزیربرائے پبلک ورک وشاہرات نے کہا ہے کہ ان کی حکومت سعودی عرب کے تعاون سے ملک کی تمام بندرگاہوں کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے تیزی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی وزیر ڈاکٹر معین عبدالملک سعید نے کہا کہ سعودی عرب کے تعاون سے یمن کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے، یمن کی تعمیر نو اور بندرگاہوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔انہوں نے یمن میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی فلاحی خدمات اور انسانی بنیادوں پر دی جانے والی امداد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ سعودی حکومت کیتعاون سے یمنی عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبدالملک سعید نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے انسانی بنیادوں پر یمن میں مداخلت سے عوام کو درپیش بحران کم کرنے میں مدد ملی ہے۔سعودی عرب نے یمن میں ریلیف کا ایک جامع پروگرام شروع کیا ہے۔ بندرگاہوں کو فعال کرکے ان کی استعداد کو بڑھایا جا رہا ہے۔ یمنی باغیوں کی کارروائیوں کے باعث بندرگاہوں کی کارکردگی صفر ہوگئی تھی جسے اب تیزی کے ساتھ بحال کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کی حکومت نے یمن میں بجلی اور پانی کیبنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بھرپور مدد فراہم کی ہے۔ سڑکوں کی تعمیر نو کا کام بھی جاری ہے۔ ان تمام منصوبوں کے نتیجے میں یمنی عوام کو ریلیف ملا ہے۔ایک سوال کے جواب میں یمنی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان تین بندرگاہوں کی چار کرینوں کی انشورینس کی یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کا مقصد ان بندرگاہوں کی استعداد اور کارکردگی کو 90 فی صد تک لانا ہے۔یمنی بندرگاہوں پر نصب کرینوں کی انشورنس کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یمنی حکومت اور سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ کیدرمیان طے پائے معاہدے کیتحت چار کرینوں کی انشورنس کی یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ چار کرینیں المکا، عدن اور المخا کی بندرگاہوں پر لگائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان براہ راست تجارتی سرگرمیوں کیقیام کے لیے جامع پلان تشکی دیا گیا ہے۔ مآرب کے ہوائی اڈے کو تجارتی مقاصد کے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی تمام بری گذرگاہوں کو بھی فعال کیا جا رہا ہے۔ ملک کے دور دراز شہروں تک تجارتی سامان کی بروقت ترسیل کے لیے سعودی عرب کے تعاون سے سڑکوں کی تعمیر کا منصوبہ بھی روبہ عمل ہے۔