جنوبی افریقہ کے سابق صدر کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج

 
0
331

پریٹوریا مارچ 17(ٹی این ایس)جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کے خلاف کرپشن کا مقدمہ قائم کیا جا رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاستی پراسیکیوٹرنے کہاکہ ان پر اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی خریدوفرخت میں خرد برد کرنے کا الزام ہے۔ یہ ہتھیار نوے کی دہائی میں خریدے گئے تھے۔زوما فروری میں اپوزیشن کے شدید دباؤ کے باعث مستعفی ہو گئے تھے۔ ماضی میں بھی ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ زوما ایسے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔