اسپین میں مہاجر کی موت کے خلاف پرتشددمظاہرے،متعددموٹرسائیکلیں نذرآتش

 
0
342

میڈرڈ مارچ 17(ٹی این ایس) مہاجر کی موت کے بعد ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں تارکین وطن اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں،ہلاک ہونیوالے اس مہاجر کو ہسپانوی پولیس کی جانب سے سڑکوں پر تعاقب کا سامنا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق میڈرڈ میں متعدد مقامات پر مظاہرین سے نمٹنے والی پولیس کے ساتھ ساتھ فائرفائٹرز بھی تعینات کیے گئے ۔ متعدد مقامات پر مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا اور کئی کچرا دان اور موٹر سائیکلیں بھی نذرآتش کر دیں۔مظاہرین نے بتایا کہ وہ سینیگال سے تعلق رکھنے والے مامے مباگے نامی اس مہاجر کی موت پر احتجاج کر رہے ہیں، جو 12 سال پہلے اسپین آیا تھا اور یہاں سڑک پر اشیاء فروخت کیا کر تا تھا۔ایمرجنسی سروس کے مطابق مباگے لاواپائز کے علاقے میں ایک سڑک پر پولیس کو دوران گشت بے ہوش ملا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی ورکرز نے وہاں پہنچ کر اسے بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جان بر نہ ہو سکا۔ ایمرجنسی سروس کے مطابق مباگے کی موت حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے ہوئی۔ایمرجنسی سروس نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ ایسے کیا حالات ہوئے مباگے بے ہوش ہو کر گر گیا، تاہم سڑکوں پر چیزیں بیچنے والے دیگر افراد کے مطابق اس کے پیچھے پولیس لگی تھی اور وہ گلیوں میں بھاگ رہا تھا۔25 سالہ دکان دار مودو، جن کا تعلق سینیگال سے ہے اور جنہوں نے اپنے پورا نام نہیں بتایا، نے کہاکہ میونسپل پولیس پہنچی اور مباگے کے سول سے ماواپائز کے علاقیمیں بھاگنا پڑا۔ اسے بھاگ دوڑ میں وہ بلآخر مر گیا۔دیگر دکان داروں اور تارکین وطن نے بھی انہیں اطلاعات کی تصدیق کی تاہم حکام نے اب تک اس مہاجر کے فوت ہوجانے کے درپردہ حقائق کی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔