تبت چین کے ساتھ یورپی یونین کی طرح رہ سکتا ہے، دلائی لاما

 
0
762

بیجنگ مارچ 17(ٹی این ایس)تبتیوں کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے کہا ہے کہ تبت چین کے ساتھ بالکل اسی طرح مل کر رہ سکتا ہے، جیسے یورپی یونین کے ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ پیغام واشنگٹن میں قائم انٹرنیشنل کیمپین فار تبت نامی گروپ کے قیام کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیا ۔دلائی لاما نے کہاکہ وہ اپنے آبائی علاقے کی صرف خودمختاری چاہتے ہیں ناکہ چین سے مکمل آزادی۔ اب انہوں نے تبت واپس جانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔ ان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھاکہ آپ نے دیکھا ہوگا، میں نے ہمیشہ یورپی یونین کے نظریے کی تعریف کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ صرف قومی مفاد ہی نہیں بلکہ مشترکہ مفادات زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ اس نظریے کے ساتھ میں چین حکومت کے ساتھ مل کر رہنا چاہتا ہوں۔ چینی لفظ گون گوئیگو (جمہوریہ) ظاہر کرتا ہے کہ کچھ یونین (اتحاد) وہاں موجود ہے۔