حوثی باغیوں کا سعودی عرب پرسرحد پارسے حملہ ناکام،17 باغی ہلاک

 
0
390
Armed tribesmen, loyal to the Shiite Huthi rebels, attend a gathering in the capital Sanaa to mobilize more fighters to battlefronts to fight pro-government forces in several Yemeni cities, on June 20, 2016. The Shiite Huthi rebels and their allies overran the capital Sanaa in September 2014 and went on to seize control of several regions, forcing President Abedrabbo Mansour Hadi to flee to Saudi Arabia. / AFP PHOTO / MOHAMMED HUWAIS

صنعاء فروری 12 (ٹی این ایس)سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے ساحلی شہر نجران کے قریب سے سرحد پار سے حوثی باغیوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے 17 باغی ہلاک کردئیے۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثی شدت پسندوں نے اپنی معنوی فتح کے لیے سعودی عرب کی سرحد عبور کرکے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو سعودی فوج نے جوابی کارروائی کرکے باغیوں کو پسپا کردیا۔ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں 17 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔ سعودی فوج نے عرب اتحادی فورسز کی مدد سے کارروائی کرکے باغیوں کی کئی فوجی گاڑیاں اور اسلحہ بھی تبارہ کردیا۔