جنگوں میں غیرجانب دار رہنے والی سوئس فوج نے قانونی جنگ جیت لی

 
0
380
Soldiers board a Swiss Air Force super Puma helicopter to reach the site of the FIS Alpine ski World cup races in Addelboden, after a landslide following winter storm Eleanor cut a part the road between Frutigen and Adelboden, Bernese Alps on January 5, 2018 in Frutigen. / AFP PHOTO / Fabrice COFFRINI

زوریخ فروری 12 (ٹی این ایس)یورپی ملک سوئٹرزلینڈ کی فوج جنگوں میں غیرجانب داری کے اصول پر پابند ہے مگرجب اسے قانونی جنگ لڑنا پڑے تو اس میں وہ پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کی تازہ مثال حال ہی میں اس وقت سامنے آئی جب سوئس فوج نے یورپی ملکوں کی ایک مشہور گھڑی ساز کمپنی نیاپنی مصنوعات کی تشہیرکے لیے سوئس فوج کا نام استعمال کیا۔سوئٹرزلینڈ کی فوج نے کمپنی کیخلاف عدالت میں دعویٰ دائر کردیا اور کئی سال تک جاری رہنے والے مقدمہ میں بالآخر سوئس فوج نے قانونی جنگ جیت لی۔خایل رہے کہ گھڑی ساز کمپنی مونٹر شارمیہ کا ہیڈ کواٹر بازل شہر میں واقع ہے۔ یہ کمپنی مختلف اقسام اور منتوع قیمتوں کی گھڑیاں فروخت کرتی ہے۔ اس کی گھڑیوں کی قیمت 500 ڈالر سے 5000 ڈالر تک ہے۔ گذشتہ 20 سال سے یہ کمپنی سوئس فوج کا نام استعمال کرتی چلی آ رہی ہے۔سوئس فوج اور کمپنی کے درمیان چند سال قبل اس وقت اختلافات پیدا ہوئے جب فوج نے اپنے دانش ورانہ ملکیت کو اور نام کو گھڑیوں کی تشہیر کے لیے استعمال کرنے پراعتراض کیا۔ وفاقی انتظامی عدالت نے فیصلہ دیا کہ کمپنی حکومت کی اجازت کے بغیر فوج کا نام اپنی مصنوعات کے لیے استعمال نہیں کرسکتی۔ عدالتی فیصلے پر فوج کی جانب سے جاری کردہ رد عمل میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سیتجارتی علامات کے تحفظ میں مدد ملے گی اور فوج اور سوئس فضائیہ کا نام تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے رحجان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ عدالت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری فوج 1847ء کے بعد سے جنگوں سے دور رہنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ فوج کی اجازت کے بغیر اس کا نام بغیر کسی اجرت کے مصنوعات کے لیے استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں۔