سْوچی روہنگیا پر مظالم کے خاتمے کو یقینی بنائیں، برطانیہ کا مطالبہ

 
0
350

نیپیداو فروری 12 (ٹی این ایس)برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی پر زور دیا ہے کہ وہ میانمار میں مسلمان روہنگیا اقلیت پر ڈھائے جانے والے مظالم اور اس حوالے سے جاری بحران کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بورس جانسن نے سوچی سے یہ بات میانمار کے دارالحکومت نیپیداو میں ایک ملاقات کے دوران کہی۔ جانسن ایشیا کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کسی وقت راکھین کا دورہ بھی کریں گے۔