لودھراں کی جیت نوازشریف کی ووٹ کے تقدس تحریک کی فتح ہے ٗمریم اورنگزیب

 
0
353

اسلام آباد فروری 13(ٹی این ایس)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لودھراں کی جیت نوازشریف کی ووٹ کے تقدس تحریک کی فتح ہے ٗووٹ کے تقدس اور عدل کی تحریک کی بحالی کا نواز شریف نے اب جو وعدہ کیا وہ بھی انشاء اللہ پورا کیا جائے گا ۔منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے 2018ء کے الیکشن کا چاند لودھراں سے نکل آئے ۔

وزیر مملکت نے کہا کہ لودھراں کے عوام نیالزامات، جھوٹ ،گالم گلوچ اور فساد کی سیاست مستردکردی۔انہوں نے کہاکہ لودھراں کی جیت نوازشریف کی ووٹ کے تقدس تحریک کی فتح ہے۔وزیرمملکت نے کہاکہ عوام دیکھ رہے ہیں ٗنوازشریف کی نااہلیت اہلیت میں بدل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی باشعور عوام نے جھوٹی اور انتشار کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے لودھراں کے ضمنی الیکشن میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے فیصلہ دیا ہے کہ ووٹ صرف کارکردگی اور عوامی خدمت پر دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ عوام کو معلوم ہے کہ کون قومی اداروں کو کنٹینرز پر کھڑے ہو کر گالیاں دیتا ہے اور کون اداروں کی مضبوطی اور عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ 2013 میں مسلم لیگ ن نے اپنے منشور میں جو وعدے کیئے تھے ان وعدوں کی تکمیل پر لودھراں کی عوام نے نواز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کیا۔انہوں نے کہاکہ ووٹ کے تقدس اور عدل کی تحریک کی بحالی کا نواز شریف نے اب جو وعدہ کیا وہ بھی انشاء اللہ پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور نا اہلیت کو عوام نے اہلیت میں تبدیل کر دیا ہے۔