پارلیمنٹ کو گالی دینا ووٹر کو گالی دینے کے مترادف ہے ٗخواجہ آصف

 
0
400

اسلام آباد فروری 13(ٹی این ایس)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کو گالی دینا ووٹر کو گالی دینے کے مترادف ہے ٗلودھراں کے عوام نے (ن )لیگی امیدوار کو کامیاب کراکے نوازشریف کے اس نعرے ’’ووٹ کوعزت دو‘‘کو اپنے سینے سے لگا لیاہے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر اپنے ٹویٹ میں لودھراں ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی فتح پر اپنے ردعمل میں وزیر خارجہ نے اردوزبان میں’’ ووٹ کوعزت دو‘‘کا نعرہ درج کرتے ہوئے کہاکہ آج لودھراں کے عوام نے ن لیگ کے امیدوار کو کامیاب کراکے نوازشریف کے اس نعرہ ووٹ کوعزت دو کو اپنے سینے سے لگا لیاہے ٗخواجہ آصف نے کہاکہ پارلیمنٹ کو گالی دینا ووٹر کو گالی دینے کے مترادف ہے۔