پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے ٗملیحہ لودھی

 
0
311

نیو یارک فروری 13(ٹی این ایس)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے۔ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی قیام امن کی خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے، پائیدارامن کیلئے تنازعات کی بنیادی وجوہات کا جائزہ ضروری ہے اور قیام امن کے دستوں کیلئے بڑھتے خطرات تشویشناک ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ پاکستان اور بھارت میں یو این مبصرمشن میں توسیع ناگزیرہے، امن کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات پرقابوپانے کیلئے توسیع ہونی چاہیے جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کی قیام امن فوج کاسب سے بڑاشراکت دار ہے۔