شاہ رخ خان کی اپنے آئیڈیل دلیپ کمار سے ملاقات ٗ عیادت کی

 
0
1398

ممبئی فروری 13(ٹی این ایس)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ایک بار پھر معروف لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے گھر گئے اور ان کی عیادت کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار ان دنوں علالت کے باعث گھر پر ہیں، گذشتہ روز بالی وڈ کنگ نے ان کے گھر جاکر ان کی عیادت کی۔اس موقع پر لی گئی دونوں کی ایک تصویر دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی جس میں دلیپ کمار کافی کمزور بھی نظر آئے۔ایک دوسری ٹوئٹ میں اس بات کی وضاحت کردی گئی کہ یہ تصویر دلیپ کمار کی جانب سے فیصل فاروقی نے شیئر کی ہے اور ساتھ ہی بتایا گیا کہ صاحب کی طبیعت اب بہتر ہے اس سے قبل بھی شاہ رخ خان نے دلیپ کمار کے گھر کا دورہ کیا تھا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔اس موقع پر دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اداکار کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنے پیغام میں کہا کہ منہ بولے بیٹے نے دلیپ کمار صاحب سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ 95 سالہ دلیپ کمار گذشتہ برس اگست میں بھی طبیعت ناساز ہونے کی بنا پر کچھ دن ہسپتال میں داخل رہے تھے۔