پدماوت میں کامیابی، رنویر سنگھ نے معاوضہ 13 کروڑ کر دیا

 
0
620

ممبئی فروری 13(ٹی این ایس)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلم پدماوت کی شاندار کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ اب فلم کیلئے 13 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے۔ دریں اثنا اداکار نے کہا انہوں نے شادی سے متعلق سوچا ہے لیکن ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ابھی ان کے ذہن میں کام کے ساتھ ساتھ اور بہت سی چیزیں ہیں۔