وزیر خارجہ خواجہ آ صف پاک تیونس مشترکہ کمیشن کے 9ویں سیشن میں شرکت کیلئے (آج )روانہ ہونگے 

 
0
408

اسلام آباد ٖ، فروری 13 (ٹی این ایس): وزیر خارجہ خواجہ محمد آ صف پاک تیونس مشترکہ کمیشن کے 9ویں سیشن میں شرکت کیلئے (آج ) بدھ سے تیونس کا دوروزہ دورے پر روانہ ہونگے ۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آ صف تیونس میں14 ٗ15 فروری کو ہونے والے پاک تیونس مشترکہ کمیشن کے 9ویں سیشن میں حصہ لینے کیلئے تیونس کا دورہ کریں گے۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آ صف تیونس کے وزیر خارجہ کی دعوت پر تیونس کا دورہ کر رہے ہیں اور پاکستان اور تیونس کے درمیان دوطرفہ تعلقات،سیاسی امور اور معاشی تعلقات بڑھانے کے لئے پاک۔تیونس مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے ترجمان کے مطابق تیونس کے وزیر خارجہ کے ساتھ اجلاس ملکر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں انصاف ، بنکنگ ،صنعتی اور زرعی ریسرچ اور چھوٹی صنعتوں کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے ۔