وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے راجہ فاروق حیدر کی ملاقات ٗ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال 

 
0
365

اسلام آبادٖ، فروری 13 (ٹی این ایس):وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی اور سیاحت کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھیں گے جبکہ ٗوزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا بجٹ 12ارب روپے سے بڑھا کر 22ارب روپے کرنا قابل ستائش ہے ۔ منگل کو وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات میں کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دور ان بتایا گیا ہے کہ میرپور ، مظفرآباد، مانسرہ ایکسپریس وے اور میرپور اقتصادی زون بنایا جارہا ہے ٗ وفاقی حکومت کے تعاون سے آزادکشمیر میں تمام سڑکوں کو بہتر کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر کا بجٹ 12ارب روپے سے بڑھا کر 22ارب روپے کرنا قابل ستائش ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی سماجی واقتصادی ترقی اور سیاحت کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ملاقات میں وزیرامور کشمیر پرجیس طاہر ، وزیر قانون اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔