قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا کبھی نہیں سوچا تھا ٗپیر اقبال شاہ

 
0
368

لودھراں فروری 14 (ٹی این ایس)لودھراں سے نو منتخب ایم این اے اقبال شاہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا کبھی نہیں سوچا تھا ٗاگر ہار جاتے تو خوش دلی سے تسلیم کرتے، لودھراں ہمیشہ سے مسلم لیگ کا گڑھ رہا ہے، کچھ عرصہ کیلئے ایک طلسماتی شخصیت نے طلسم چلانے کی کوشش کی تھی مگر طلسم چلا نہیں۔لودھراں کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کو بڑے مارجن سے شکست دینے والے محمد اقبال شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بنیادی طور پر مسلم لیگی ہیں ٗ خدمت کی سیاست کرتے ہیں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ قومی اسمبلی کاالیکشن لڑیں گے، الیکشن مہم دوستوں نے چلائی، ان کا کوئی خرچہ نہیں ہوا۔نومنتخب ایم این اے نے کہا کہ وہ علاقے کے سماجی شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں ٗلوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں، مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں اور انہیں حل کرانے میں آگے آگے رہتے ہیں۔