کشمیری رہنماالطاف احمد بٹ کی مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنمامحمدحنیف عباسی کو فیملی سمیت عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی بات کی۔ محمد حنیف عباسی نےکہا کہ پاکستان اور پاکستانی قوم ہمیشہ سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ان کی جدوجہد آزادی میں کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ عمرہ کی مبارکباد دیتے ہوۓ الطاف احمد بٹ نے کہا کہ کشمیریوں کی امیدیں پاکستانی سیاسی و عسکری حکمرانوں کی ساتھ کڑھی ہوئی ہیں اور کشمیری 76 سالوں سےتکمیل پاکستان کے لئے اپنے جان و مال کی قربانیان دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والے الیکشن کے بعد بھی حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں سفارتی محاذ پر مزید اجاگر کرے گی۔اس موقع پہ سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم خان اور سیاسی و کاروباری شخصیات بھی موجود تھے۔