گوجرانوالہ میں چھ انسانی سمگلروں گرفتار

 
0
279

گوجرانوالہ، فروری 16(ٹی این ایس):ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران چھ انسانی سمگلروں کو حراست میں لیکر انکے قبضہ سے پاسپورٹ اور اسٹیکرز بر آمد کر لئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر مفخر عدیل کی ہدایت پر ایف آئی اے کی ٹیم نے گوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں چھاپہ مار کاروائیاں کیں اس دوران انہوں نے چھ انسانی سمگلروں ارشد، نذیر، عثمان ، وارث، مظہراقبال اور خرم شہزاد کو حراست میں لے لیا ، ا نہوں نے کہاکہ ملزمان سادہ لوح لوگوں کو اٹلی ،لیبیااور یونان بجھوانے میں ملوث تھے جن کے قبضہ سے پا سپورٹ اور اسٹیکرز برآمد ہو ئے ہیں ۔